• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ روز گزرگئے پارٹی قیادت کا نام ای سی سے نہیں نکالا گیا، مرتضیٰ وہاب


وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن  بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کیہ عدالت عظمی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 30 دسمبر کو دیاتھا۔

لیکن  افسوس کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ کیا یہی وہ انصاف تھا جس کے لئے عوام کو انتظار کرایا گیا۔

بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ ابھی تک اس معاملے پر آئیں بائیں شائیں کررہی ہے۔اس سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا کتنا احترام کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں وفاقی کابینہ نے بڑی تیزی دکھائی۔اس وقت عدالت کا تحریری فیصلہ آڑے کیوں نہیں آیا۔ہم عدلیہ سے اس اہم معاملے پر نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں۔

تازہ ترین