• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بچوں کو کم عمری میں عام طور پر کھلونوں سے کھیلنےاور موبائل گیمز کا شوق ہوتا ہے لیکن اس ننھے میاں نے تو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

جی ہاں چین کے صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والا 6سالہ یہ بچہ ایسی اسٹائلش ہیئر کٹنگ کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

ننھا باصلاحیت ہیئر اسٹائلسٹ نہ صرف دوسروں کے بال کاٹتا ہے بلکہ خود اپنے بال بھی انتہائی مہارت کے ساتھ کاٹنےکاہنر رکھتا ہے۔

ننھے ہیئر اسٹائلسٹ کی صلاحیتوں پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

تازہ ترین