• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سنگاپور میں 5ویں سالانہ موٹر شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

نت نئے ماڈلزکی درجنوں چمچماتی لگژری گاڑیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سنگاپورموٹر شو 2019میں رواں برس بھی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ کئی نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کئے جارہے ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے دوران 31مختلف کمپنیوں نے جدید سہولتوں کی حامل 140 سے زائدگاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

4روزتک جاری رہنے والا یہ رنگا رنگ موٹر شو 13جنوری کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

تازہ ترین