• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو کا الٹا گھر، فنِ تعمیرات کا انوکھاشاہکار


فرش آسمان کی جانب اور چھت قدموں تَلے لیے گھرکو دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

روس کے دار الحکومت ماسکو میں اپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد گھر تعمیر کر لیا ہے، جسے دیکھتے ہی آپ الجھن کا شکار کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ اس مکان کی چھت پیروں کے نیچے اور فرش سِر کے اوپر ہے۔ اوپر سے نیچے کی جانب تیار کردہ اس انوکھے گھر میں کچن سے لے کرٹوائلٹ تک ہر چیز چھت سے لٹکی ہو ئی ہے۔

کئی فٹ اونچے اس ڈبل اسٹوری گھر کے ڈیزائن اور آرائش میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اس میں ایک عام گھر کی طرح تمام خصوصیات موجود ہوں۔

کئی ہفتوں کی سخت محنت اور دماغ کے استعمال سے تعمیر کیا جانے والا یہ گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

تازہ ترین