• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے، فواد چودھری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے، عمران خان پر مقدمہ توازن سےباہر ہے، بری مثال قائم ہو رہی ہے، کسی مہذب ملک میں تصور کیا جاسکتاہےکہ وزیراعظم پر ایسا مقدمہ چلے؟

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کےمقدمے کا آصف زرداری اور نوازشریف کے مقدمات سے مقابلہ نہیں، عمران خان کے خلاف کیسز سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہوتا، نیب سے وزیراعظم پرمقدمہ چل نہیں پا رہا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں حکومت چاہتی ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کےنام ای سی ایل میں رہیں، مراد علی شاہ سے پہلے بھی استعفے کامطالبہ کیا اب بھی یہی موقف ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی پوزیشن لیں گے۔

تازہ ترین