• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چینیوں کو اگر ہر فن مولا کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا، جو ہر چیز کو الگ انداز دینے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔یقین نہ آئے تو اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیجئے جو بچوں کے من پسند گڑیا کے بال(کینڈی فلاس) کی مدد سے پھول اور دیگر ڈیزائن تیار کرنے میں کمال مہارت رکھتاہے۔

یہ ماہرشخص شَکر کو پگھلا کر تیار کئے جانے والے لچھوں کی مدد سے تہہ در تہہ چڑھاتے ہوئے ایسے پھولوں کی پنکھڑیاں ڈیزائن کررہا ہے جیسے کوئی آرٹسٹک فن پارہ تیار کیا جاتا ہے۔

کینڈی فلاس کی مدد سے خوبصورت ڈیزائن کرتے اس شخص کی وڈیوانٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

تازہ ترین