• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شائقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ، انٹرنیشنل فٹ بالرز

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز ریکارڈوکاکا اور لوئس فیگونے کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں، یہاں کے لوگوں کی میزبانی اور فٹ بال شائقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، اپریل میں دوبارہ پاکستان آئیں گے اور ہمارے ساتھ دیگر کھلاڑی بھی کراچی اور لاہور میں میچز کھیلیں گےاور کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ٹی گروپ کے احمر کنور، سحراقبال، پاکستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان صدام حسین اور دیگر بھی موجو د تھے۔ دنیا کے ٹاپ اسٹار جمعرات کی دوپہر خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔ عالمی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو زیادہ سپورٹ کیا جاتا ہے ضروری ہے حکومت اور دیگر ادارے دنیا کے سب سے بڑے کھیل کو سپورٹ کریںیہاںباصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، اس میں کوئی شک نہیں اگرپاکستان فٹ بال یم پر توجہ دی جائے گی وہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھی کھیل سکتی ہے۔

اپریل میں پاکستان آئیںگے اور ہمارے ساتھ دیگر عالمی کھلاڑی بھی ہوں گے اور کراچی اور لاہور میں نہ صرف میچز کھیلیں گے بلکہ نوجوانوں کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگوں کی شاندار میزبانی یاد رہے گی، عالمی کھلاڑی پاکستان میں دس گھنٹے قیام کے بعد جمعرات کی رات دبئی روانہ ہوگئے۔

ٹی ایس گروپ کے سی ی او احمر کنور نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کیلئے کام کرنے جذبہ لیکر آگے آئے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ ملک سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور سپورٹ کی جائے۔ ایکون پاکستان کو اپنے سحر میں جکڑنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان میں میوزک کنسرٹس کے مداحوں کو اس جیسا تجربہ پہلی بار ملے گا۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی اور پاکستان میں برطانیہ کے ڈائریکٹر تجارت ایلن برنز نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اچھے تعلقات کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں۔ انھوں نے کہ رواں سال تجارت، تعلیم، اسپورٹس اور میوزک میں دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے حوالے سے تاریخی ثابت ہو گا۔

اس موقع پر سحر اقبال کا کہنا تھاکہ رواں سال اپریل میں ہونے والے انٹرنیشنل میچوں کے دوران مشہور امریکی گلوکار ایکون اور گرامی ایوارڈ جیتنے والے آرٹسٹ کراچی اور لاہور میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ایکون کی جانب سے گائے گئے گانے دنیا بھر میں مشہور ہوئے جن میں سے چند ایک ’’Smack That Right Now, اور I Wanna Love You ‘‘ کو دنیا بھر میں مقبولیت ملی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس دنیا کے مسلم اسٹارز میں سب سے نمایاں ہیں جن کو افریقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ سوشل میڈیا پربڑی تعداد میں پسند کرتے ہیں۔ورلڈ وکراسٹارز2019ایک ایسا ایونٹ ہے جہاں دنیابھر کے آئیکونز شریک ہوں گے۔

دریں اثنا فیگو اور کاکا کو کراچی میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے قومی فٹبال ٹیم کی اپنے نام والی گرین ٹی شرٹ تحفہ میں پیش کی، دونوں فٹبالرز نے صدام حسین کو آٹو گراف بک پر الگ الگ آٹو گراف دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصاویر بنائی ، اس موقع پر صدام حسین نے دونوں فٹبالرز کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین