• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: پہاڑوں کے درمیان فیشن شو کا انعقاد


انڈونیشیا میں پہاڑوں کے درمیان منفرد فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

معروف فیشن ڈیزائنرلیا افیف کی جانب سے برومو نامی پہاڑوں کے درمیان منعقد کیے جانے والے اس فیشن شو میں ماڈلز نے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے ڈیک پر فیشن کے جلوے بکھیرے۔

اس موقع پر فیشن کے دلدادہ افراد بھی بڑی تعداد میں یہ شو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔

واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات رواں ماہ ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین