• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی بڑھ نہیں کم ہورہی ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی شماریات خسروبختارنے دعویٰ کیاہےکہ ملک میں مہنگائی بڑھ نہیں کم ہورہی ہے،اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کا بے بنیاد واویلا کررہی ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت غریب پرور ہے،مہنگائی کا بوجھ عوام پرنہیں ڈال رہے،روزمرہ اشیاء کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی،صوبوں میں مارکیٹ پرائس مکینزم بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں افراط زر گیارہ اعشاریہ دو فیصد ،جبکہ ن لیگ کی حکومت میں 4 فی صد بڑھا۔ موجودہ حکومت کے5 ماہ میں مہنگائی صرف زیرو اعشارہ چار فی صد بڑھی ہے۔اس سال مہنگائی کی شرح 7تک نہیں پہنچنےدیںگے۔

تحریک انصاف کی حکومت کا منشور غریب پروری ہے ،کوشش کررہے ہیں کہ غریبوں پر مالی بوجھ نہ پڑے ،ایک مضبوط معاشی پلان تیار کررہے ہیں ،معاشی ترقی نیشنل سیکیورٹی کی ضرورت بن چکی ہے۔پچھلی حکومت دو کھرب کے منصوبے بناکر چلی گئی رقم صرف 55 ارب رکھی گئی۔

ہر شعبے کی ترقی کے منصوبے بنارہے ہیں ،چین سی پیک کے علاوہ مختلف شعبوں میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔نو صنعتی زونز پر پانچ سال سے کام نئیں ہوا ہماری ترجیح صنعتی زونز کئ تعمیر ہے۔ماضی کی حکومتوں کے پہلے مالی سال مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا،فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو مارکیٹ قیمتوں کے بارے میں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

وفاقی سیکرٹری شماریات شائستہ سہیل نے اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی ۔خسرو بختیار نےمزید کہا کہ قیمتوں کے تعین کے نظام کو صوبائی حکومتیں بہتر بنائیں بنیادی اشیا کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔آلو کی قمیت مسلسل گر رہی ہے ،ٹماٹرکی قمیت کچھ کمی کے ساتھ مستحکم رہی ہے۔

ویجٹیبل آئل کی قمیتوں میں کچھ اضافہ ہواہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں اضافہ کیا جائے گا،اضافی رقم مہنگائی کی شرح کے مطابق دی جائے گی،وزیراعظم نے ایل پی جی کے سلنڈرکی زیادہ قمیت کا نوٹس لیا ہے،وزیراعظم نے ایل پی جی سلنڈر کی فروخت مقرر کردہ نرخ پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین