• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس میں 167پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، جمعرات کو پھر تیزی ، 100انڈیکس میں 167پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت 51ارب 85 کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 16.28 فیصدکم جبکہ54.47فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈ سمیت اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 168.59پوائنٹس اضافے سے 39090.28 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 51ارب 85کروڑ 27لاکھ 40ہزار 852روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 78کھرب 96ارب 72کروڑ 81لاکھ 65ہزار 920روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر 11کروڑ 20لاکھ 51ہزار 470شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت 2کروڑ 17لاکھ 95ہزار 720 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 200.00 روپے اضافے سے 6700.00 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین