• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی کاموں کا ملبہ نہ ہٹانے سے مصروف سٹرکوں پر ٹریفک جام معمول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جہاں ٹریفک جام کا اہم حصہ ہے وہی تعمیراتی کاموں کا سڑک پر پڑا ہوا ملبہ بھی ٹریفک کی روانی کو متاثر کررہا ہے، لیاقت آباد میں میں سپر مارکیٹ کے سامنے آنے جانے والی دونوں جانب کے ٹریک پر نئی سیوریج ڈالنے کے لئے سڑک کی کھدائی کی گئی تھی مگر لائن ڈالنے کے بعد اس کے ملبے کو صاف کرنے کی کسی نے زحمت نہیں کی جبکہ لیاقت آباد پولیس اسٹیشن کے سامنے بھی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے بھی ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے، دوسری جانب بڑا بورڈ سے پہلی چورنگی ناظم آباد کی جانب جانے والی سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں، پیالہ ہوٹل بفر زون کے اطراف کی سڑ کیں،گلبرگ سے واٹر پمپ فیڈرل بی ایریاجانے والی سڑک بھی کئی مقامات سے ٹوٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہے مگر بلدیاتی حکام ان سڑکوں کی استرکاری اور مرمت پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اکثر علاقوں میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس ڈرائیور بھی اندر گاڑی نہیں لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہری مریضوں کوگود میں اٹھا کر ایمبولینس اور گھر تک لے جانے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین