• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی سے 40سالہ شخص اور سرجانی سے نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی کے علاقے ڈرگ روڑ چاولہ پل کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملی،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا ,متوفی کی شناخت 40 سالہ زاہدولدبدرالدین کے نام سے ہوئی ۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7 اے عبداللہ بنگلوز کے سامنے واقع مین روڈ کی جھاڑیوں سے 20 سالہ عاصم خان کی بوری بند لاش ملی وہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون کا رہائشی اور رکشہ چلاتا تھا ، نامعلوم ملزمان نے اغواءکرنے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔

تازہ ترین