• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، مسمار مکان کا سریا نکالنے کی کوشش پر 6سالہ بچہ ملبہ گرنے سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے علاقے میں تجاوزات مسمار کرنے کے بعد ملبے سے کچرہ چننے والا بچہ گرائے گئے مکانوں کے ملبے سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ملبے کا ایک بڑا حصہ ا س کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہو گئی ،پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت6سالہ اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی جانب سے پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تو جاری ہیں، لیکن ملبہ اٹھانے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سمیت متعدد حادثات کا سبب بن رہا ہے۔

تازہ ترین