• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورکھ ہل ترقیاتی کاموں سے متعلق نیب کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نیب نے گورکھ ہل میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر اخراجات سے متعلق نیب حکام کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نیب حکام نے بتایا کہ گورکھ ہل اتھارٹی کے چیئرمین رفیق جمالی سمیت تمام ڈی جیز کو طلب کیا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رفیق جمالی نے کیا بیان قلم بند کرایا،تفتیشی افسر نے بتایا کہ رفیق جمالی کو طلب کیا ہے لیکن ابھی تک پیش نہیں ہوئے،رفیق جمالی رکن قومی اسمبلی بھی ہیں،ایک مہینے کا وقت چاہیے۔

تازہ ترین