• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکو مت غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کو ہر قسم کی سہولیات دینے کیلئے پر عزم ہے،معاون خصوصی

پشاور (نیوز ڈیسک)صوبائی حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کو ہر قسم کی سہولیات دینے کیلئے پر عزم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نےنجی گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرمحمد فہد فاروق سے ملاقات کے دوران کیا۔ معاون خصوصی نے CEOکو یقین دلایا کہ صوبے میں توانائی کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع مو جود ہیں۔معاون خصوصی نے مذید کہا کہ صوبہ معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی خام مال اور لوگوں کو روزگار دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہاں صنعتیں لگنے سے پورا صوبہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔
تازہ ترین