• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کا پہلا آئس نشہ بحالی سنٹرتکمیل کے آخری کے مراحل میں ہے،ضلع ناظم پشاور

پشاور ( وقائع نگار)ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہاہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے صوبے کے پہلے آئس نشہ سے بحالی سنٹر تکمیل کے آخری کے مراحل میں ہے ‘جس کا باقاعدہ افتتاح جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے سنٹرکا دورہ کرتے ہو ئے آئس نشہ سے بحالی سنٹر کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر (ڈی او ) جعفر شاہ ، سوشل ویلفیئر بحالی آفیسر ( آر او ) جواد حسین کوجلد ترقیاتی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ‘اورسوشل ویلفیئر نے ضلع ناظم کو آئس نشہ سے بحالی سنٹر کے ترقیاتی کام 15 دن میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آئس نشہ سے بحالی سنٹر 100 بیڈزپر مشتمل ہوگی جس میں آئس، ہیروئن اور دیگر نشہ آو ر اشیاء میں مبتلا افراد کا علاج معالجہ کیا جائے گا۔ ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ سنٹر میں نشہ سے متاثرہ فراد کے ایچ آئی وی، ایچ سی وی اور ڈوپ ٹیسٹ کرکے دس سے پندرہ دن علاج کے لئے رکھا جائے گا ، سنٹر میں مردوخواتین کی علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ آئس جیسے خطرناک نشے کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں جبکہ معاشرے میں اس نشہ سے بچائو کے لئے آگاہی مہم چلائی جا ئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کی آئس نشہ سے بحالی سنٹرکی تعمیر کاکام آخری مراخل میں ہے جس میں آئس ودیگر نشہ آوراشیاء سے متاثرہ افراد کا علاج کیاجائیگا ۔
تازہ ترین