• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹائون ایکسٹینشن و ملحقہ علاقوں میں مسائل کے انبار لگ گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ماڈل ٹائون ایکسٹینشن و پشین اسٹاپ کے مکین و دکاندار مختلف مسائل سے دو چار،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اسٹریٹ لائٹس غیر فعال لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا اہل علاقہ کے مطابق ماڈل ٹائون ایکسٹینشن کی سڑکیں شکستہ حالی کا شکار ہیں جگہ جگہ گھڑے بنے ہوئے ہیں جبکہ اسٹریٹ لائٹس بھی طویل عرصے سے غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے متعدد مرتبہ حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں جبکہ غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کی وجہ سے راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اہل علاقہ ودکانداروں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں۔
تازہ ترین