• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرابراہیم خلیل کی عدم بازیابی افسوسناک ہے،اے کیوایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں صوبے کے ناپرسان حالت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء اور تاحال عدم بازیابی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا کوئی بھی شہر اب پر امن نہیں رہا امن وامان کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے عوام کی جان ومال کو شرپسند ڈاکوئوں چوروں اور لوٹ مار کرنے والوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے نہتے شہریوں کے آئے روزاغواء برائے تاوان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کسی بھی وقت بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچاسکتے ہیں حکومتی ادارے خاص کر انتظامیہ کی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے خود بھی محفوظ نہیں ہیںانہوںنے کہاکہ حکومتی بدانتظامی اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے عوام پر عرصہ حیات تنگ کیاجارہاہے بیان میں کوئٹہ شہر سے اغواء ہونےوالے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کامطالبہ کیاگیاہے۔
تازہ ترین