آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشری رند وزیر اعلی کی کیو ڈی اے کے امور سے متعلق معاون مقرر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی خاتون رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بشری رند کووزیر اعلی بلوچستان کا معاون برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا دریں اثنا جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں انہیں احسن انداز میں انجام دینے کی کوشش کرونگا اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شہر میں ترقی کے حوالے سے کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے  کوشش ہوگی کہ کوئٹہ شہر میں نئی ہائوسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جائیں جس سے متوسط اور غریب طبقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں  ٹریفک جام اور دیگر مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے  شہر کی وسعت پر توجہ دی جائیگی وزیر اعلی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترونگی انہوں نے کہا کہ عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں