• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نےکہاہے کہ نوجوان نسل ہماری تاریخ اور ثقافت کے محافظ ہیں نوجوانوں کو ثقافت ، اقدار اورتہذیب و تمدن کے حوالے سے آگہی اور تعلق فراہم کیا جانا چاہیے اپنی تاریخ اور ثقافت سے جڑی قومیں آج ترقی کی منازل طے کرچکی ہیں روایات اور ثقافت سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی قوموں کے نقوش دیرپا نہیں رہتے ان خیالات کا اظہارصوبائی مشیر نےوفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہا کہ نئے بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندی ، شدت پسندی اور کسی بھی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں صوبے کو مذہبی ، نسلی اور لسانی پسندی کا خاتمہ کھیل وثقافت اور مثبت سر گرمیوں کو اجاگر کرنے سے ہی ممکن ہے کھیل کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں کی طرف راغب کیا جائے ہمیں معاشرے میں مذہبی شدت پسندی انتہا پسندی اور دیگر تفرقات کے خاتمے کیلئے کھیلوں کی سر گرمیوں کو بھر پور انداز میں فروغ دینا ہوگا ۔
تازہ ترین