• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کےمرکزی دفترمیں اجلاس ہوا جس سیاسی علاقائی قومی معاشی صورتحال سمیت بدلتےہوئےعالمی حالات کی تناظر میں بلوچستان کےاثرات پرسیاسی سوالات پر بحث ہوا جس پربی این پی کےسنٹرل کمیٹی کےممبر جاویدبلوچ نائب صدرکوئٹہ ملک محی الدین لہڑی حاجی فاروق شاہوانی ڈاکٹر علی احمدقمبرانی نشست جوابات رہےجبکہ میر اکرم بنگلزئی ادریس پرکانی عمران زہری عزیز مینگل زعفران مینگل عبدالہادی پرکانی نیاز بلوچ ودیگر کثیر تعدادمیں سیاسی کارکنوں سیاسی نکتوں پرسوالات اٹھائےانہوں نے کہاکہ اس خطہ میں قومی جدوجہدمیں بلوچستان سمیت قوم پرست تحریکوں میں وژن نظر آتا ہےجوظلم جبر ناانصافیوں کے خلاف محکومی ومظلومیت حق پرستی کی پرچار اوراپنےقومی اہداف کی حصول کے لئے قربانی کے عمل سےگزررہےہیں سوویت یونین کی توسیع پسندی کے ساتھ گرم پانی تک رسائی کی طویل کوشش کے بعدخطہ میں امریکی اثر و رسوخ میں کامیابی یاناکامی کاتاحال خاطرخواہ امکان نظرنہیں آرہاتودوسری جانب گوادرسی پیک کی بازگشت بھی متاثرکن اثرتاحال ظاہرنہیں کرسکی بلوچستان کی حقوق کی طلب نےبلوچ سیاست میں عسکریت کوجنم دیاجوسیاسی پس منظرپرقدغن لگانے کے باعث انتہاءتک جاپہنچاجس میں 95 پارٹی رہنمائوں سمیت سیاسی کارکنوں کی شہادت ہزاروں لاپتہ افرادکی عدم بازیابی دلخراش غیرسیاسی حربے ہیں جبکہ فکری نظریاتی جدوجہدپرمصنوعی مراعاتی درآمدی سیاست اور دہشت گردی کوتحفظ دیا گیا کیونکہ کسی بھی قومی تحریک میں سیاسی مثبت تنقیدی عمل کوبرداشت کرکے ہی جمہوری سیاست کو پروان چڑھایا جاسکتاہےاورجس میں اظہار رائےکواولیت حاصل رہتی ہے۔ 
تازہ ترین