• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ملکی معیشت کیلئے خطرہ ثابت ہورہے ہیں ،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ غیر حقیقی اعداد و شمار کا ڈھونگ پیٹ کر اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنے والے مسلط کردہ حکمران ملکی معیشت کیلئے مسلسل خطرہ ثابت ہو چکے ہیں ریاست کے اہم معاملات وفاداریوں کے عوض چلانے کے منفی اثرات انتہائی غیر محسوس طریقے سے قوم پر عیاں ہونا شروع ہو چکے ہیں معاشی اشاریوں کا ناقابل یقین تک کم ہونا اور برآمدات میں 20فیصد کا کم ہونا ناقص پالیسیوں کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو انتقامی سیاست کی اختیار کردہ روش کو ختم کر کے اور اصل زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے اس ایجنڈے کی نفی کرنا ہوگی جسے سامراجی طاقتیں ہمارے خلاف اپنوں کے ہی ہاتھوں پایا تکمیل تک پہنچا کر ہم سے ہماری شناخت چھینا چاہتی ہیں زمینی حقائق کے سامنے ہوتے ہوئے بھی اگر حکمران کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عمل کسی قومی المیئے سے کم نہیں ہوگا حکمرانوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہمیں ا پنے اختلافات اور مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے دوسروں پر تکیہ کرنے کے انجام سے تاریخ بھری پڑی ہے۔
تازہ ترین