• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق 18ویں ترمیم واپس لینے کی منصوبہ بندی کررہاہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ (این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہاہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد جو اختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے ہیں ان کو وفاق واپس لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو انتہائی تشویشناک اور نئے سیاسی بحران کو جنم دے گا آئین عوام اور ریاست کے درمیان صوبوں اور وفاق کے مابین اختیارات اور حقوق کا یقین کرتا ہے لیکن وفاقی حکومت آئینی اداروں کو نظر انداز کر کے آئین کی پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس آئینی ضرورت ہے لیکن ابھی تک اجلاس نہیں ہو اہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کا وفاق گیس سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے مقروض ہے اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کو نسل کے اجلاس میں اٹھانا چاہئے اور اسی طرح آرٹیکل 172 سب آرٹیکل 3 کے مطابق آئل اور گیس وفاق اور صوبوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر ہے لیکن اس پر عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے اس آرٹیکل کی روشنی میں کمیشن بنانا چاہئے وفاقی پٹرولیم وزارت آئین کے برعکس اقدام ہے۔
تازہ ترین