• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواکلی میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے، مولانا عصمت اللہ

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا ہے کہ نوا کلی میں چور گروہ سرگرم ہو چکا ہے جس نے چند روز میں نصف درجن سے زائد میڈیکل سٹوروں اور دیگر دکانوں کو لوٹا آئی جی پولیس اس کا فوری نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقے کے قبائلی معتبرین اور دکانداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے انہیں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے آگاہ کیا مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ پہلا اسٹاپ اور آخری اسٹاپ نوا کلی میں متعدد میڈیکل سٹوروں آٹا اور دودھ کی دکانوں کو نامعلوم نقاب پوش چوروں نے اسلحہ کے زور پر لوٹاانہوں نے کہا کہ نواں کلی پرامن علاقہ ہے یہاں چوری اور بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے انتظامیہ کی خاموشی اور ناکامی سوالیہ نشان ہے ایگل اسکواڈ اور پولیس اہل کاروں کے گشت کے باوجود چوری کی بڑھتی ہوئی واردات لمحہ فکریہ اور قابل تشویش ہے، اصل مجرموں کی بجائے بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے انہوں نے آئی جی پولیس سے فوری طور پر اس کا نوٹس لینے اور بے گناہ افراد کے بجائے اصل چوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
تازہ ترین