• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ہزارہ ٹائون کےاصل مجرم آج تک بے نقاب نہیں ہوئے،یکجہتی کونسل

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام سانحہ 10جنوری2013کی یاد میں امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میںفاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا جس میں شہداءکے لواحقین، ورثاءاور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شام کو شہداءچوک کے مقام پر شمعیں روشن کی گئیں ۔شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ ساکنان کوئٹہ کبھی اپنے شہداءکے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے قائدین نےگزشتہ چھ برس کے دوران اُن سینکڑوں خاندانوں پر پڑنے والی مشکلات اور مصائب کا ذکرکرتے ہوئےکہا کہ اس ایک سانحے نے نہ صرف ساکنان علمدار روڈ اور ہزارہ قوم بلکہ پورے شہر اور ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ جس کے خلاف پورے ملک سے انسان دوست اور دہشت گردی سے نفرت کرنے والے عوام احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے مگر افسوس سانحہ ہزارہ ٹائون کے اصل مجرموں کو آج تک بے نقاب نہیں کیاجاسکا۔ 
تازہ ترین