• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہدا ئے 10 جنوری کے ورثا کو نوکریاں فراہم کرے، ٹی این ایف جے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماوں نے شہداء 10جنوری 2013ء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خونی سانحہ میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شہید ہوئے اور اس سانحے نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا ، حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث متاثرہ خاندان آج بھی مشکلات کا شکار ہیں ، یہ بات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری ، جنرل سیکرٹری طارق احمد جعفری ، مصطفی کمال اور دیگر نے سانحہ 10جنوری کے شہداء کی یاد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اسکی ذیلی تنظیموں کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ آج سے 6 سال قبل آج کے دن دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر نے کوئٹہ شہر کو خون میں نہلادیا تھا ، سانحہ میں 100 سے زائد بے گناہ افراد شہید ہوئے ، جن میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شامل تھے جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہونے والے عمر بھر کیلئے معذور ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ سانحہ 10 جنوری 2013ء نے نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا تھا جس پر عوام نے بھر پور احتجاج کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ سانحت کو چھ سال گزرجانے کے باوجود تاحال واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت نہیں آئے اور آج بھی متاثرہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں ، دوسری جانب حکومت کی عدم توجہی کی باعث متاثرہ خاندان آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعہ میں شہید اور عمر بھر کیلئے معذور ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو نوکریاں دے تاہم وہ اپنے گھروں کے چولہے جلاسکیں ، اس موقع پر شہداء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
تازہ ترین