• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکری عبدالقادرمحمدشہی کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،میرکبیر

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اورقائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما ٹکری عبدالقادرمحمدشہی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے مرحوم میر عبداللہ جان محمد شہی اورمیر عبدالخالق لانگو کے درینہ ساتھی تھے اورآخری دم تک نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ان کی قبائلی سیاسی اورسماجی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا انہوںنے مرحوم کی مغفرت جنت میں بلنددرجات اورسوگوار خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین