• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پروموشن بورڈ نے 2سو سب انسپکٹرزکو ترقی دینے کی منظوری دے دی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس پروموشن بورڈ نے 2سو سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ذرائع کے مطابق جمعرات کو آئی جی آفس میں محکمہ پولیس کے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ترفیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ذرائع نے بتایا اجلاس میں ترقیوں کے منتظر 175 ڈسٹرکٹ پولیس اور32 بلوچستان کانسٹیبلری کے سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیاں دینے کی منظوریدی واضح رہے کہ 2016کے بعد اتنی بڑی تعداد میں ترقیاں دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین