• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60.84 فیصد اضافہ ہوا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مالی سال 2018-19 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 60.84فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیااس سلسلے میں وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبرکے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے21کروڑ 67لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا،گزشتہ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 13کروڑ 47لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ادارہ برائے شماریات کےاعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی برآمدات میں 97.39 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 5 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 10کروڑ 41لاکھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 27.80 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 7کروڑ 50لاکھ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
تازہ ترین