• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئوف عطاء مستعفی، ارباب طاہر کاسی نئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ہونگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان میاں رئوف عطاء نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا گذشتہ روز گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات میں انہوں نے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا دریں اثناء ذرائع نے ،،جنگ،، کو بتایا کہ سینئر قانون دان ارباب محمد طاہر کاسی ایڈووکیٹ کو نئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان تعیناتی کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سمری دستخط کرکے گورنر بلوچستان کو ارسال کردی ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفیکشن آج جاری کیا جائیگا۔
تازہ ترین