• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019، محکمہ داخلہ نے سرکاری تعطیلات کے تفصیلات جاری کر دیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ پاکستان نے 2019 کی سرکاری تعطیلات کی تفصیل جاری کردیں،مجموع طور پر 13 تعطیلات ہوں گی،چند تعطیلات چاند کے نظر آنے سے مشروط ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے 2019میں آنے والی سرکاری تعطیلات کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 5فروری 2019 کو کشمیر ڈے ،23 مارچ کو پاکستان ڈے ،یکم مئی عالمی یوم مزدور،عیدالفطر 5،6،7جون اور عید الاضحیٰ 12،13،14اگست کو ہونے کا امکان ہےجبکہ 14اگست کو یوم آزادی ، 9 اور 10 ستمبرکو 9 اور 10 محرم الحرام،10نومبر کو عید میلاد النبیؐ جبکہ 25 دسمبرکو قائد اعظم کی پیدائش اور کرسمس کی تعطیلات ہوں گی ،اس کے علاوہ 6مئی بروز پیر اور یکم جولائی کو بینکوں میں تعطیل ہوگی تاہم کچھ تعطیلات کو چاند نظر آنے سے مشروط کیا گیاہے ۔
تازہ ترین