لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو اہم مشاورت کے لئے نئی دہلی بلا لیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ سے اہم ملاقات کی اور بھارتی حکومت کا اہم پیغام پہنچایا جس کے بعد ہائی کمشنر بھارتی حکام سے بھی اہم ملاقاتوں کے لئے آج جمعہ کے روز واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی پہنچیں گے۔