• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کرپشن کیس، ایف آئی اے نےعدالت میں سابق ایم ڈی کیخلاف چالان جمع کرا دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معروف اینکر و سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی کی جانب سے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں چالان جمع کرا دیا گیا جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکلاءکی جانب سے دفعات پر اعتراضات پر فاضل عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ جمعرات کو ڈاکٹر شاہد مسعود کو سخت سیکیورٹی میں ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ایف آئی اے کی طرف سے کیس کا چالان پیش کیا گیا جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کچھ دفعات پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں چیلنج کر دیا جس کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی اور عدالت نے دفعات پر اعتراض سے متعلق وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ واضح رہے کہ شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی پر من پسند اور نااہل کمپنی کو کرکٹ میچز دکھانے کے حقوق دینے اور دیگیں پکانے والی کمپنی کو کرکٹ میچز کے حقوق دینے سے 3 کروڑ کی خرد برد کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین