• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے تنا زع کا ڈراپ سین ،چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی لے لی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر،نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بعض ایشو پر چیئرمین سی ڈی اے اور حکومت کے در میان چلنے والے تنازعہ کا بالآخر ڈراپ سین ہو گیا ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے اورپا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گر یڈ 21 کے افسر افضل لطیف نے 120 دن کی رخصت لے لی ہے۔ وفا قی کا بینہ نے ان کی جگہ چیف کمشنر اسلام آ باد عامر علی احمد کو چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے اور اس ضمن میں با ضابطہ نو ٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری کر دیا جا ئے گا۔ بظاہر چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف نے بیرون ملک جانے کیلئے رخصت لی ہے ۔ ان کی فیملی بر طانیہ میں ہے تاہم چیئرمین سی ڈی اے اپنی سخت اور بے لچک طبیعت کی وجہ سے حکومتی وزراء کیلئے ناقابل قبول ہوگئے تھے۔ ذ رائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کےکنونشن سنٹر سے ملحقہ گرینڈ حیات ہوٹل کی لیز بحال کرنے پر شدید تحٖفظات تھے کیونکہ یہ لیز بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر منسوخ کی گئی تھی۔ گرینڈ حیات ٹاور میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کئی سیا سی اور مقتدر شخصیات کے اپارٹمنٹس ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ خلاف ورزی ریگولر ہو جائے ۔ پلاٹ کی الاٹمنٹ کی شرائط کے تحت یہاں سروس اپارٹمنس بننے تھے ۔ سروس اپارٹمنٹس فروخت نہیں کئے جاسکتے یہ کمرشل سر گرمی کے زمرے میں آ تا ہے۔

تازہ ترین