• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاہد اللہ ، عفتان اللہ اور (ڈمی) نعیم الحق کا سیاسی ملاکھڑا آج ”خبرناک“ میں ہوگا!

کراچی (جنگ نیوز) مشاہد اللہ خان کا بیٹے عفتان اللہ اور (ڈمی) نعیم الحق سے ہونے والا سیاسی ملاکھڑا جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں دکھایا جائے گا۔ شو کے دوران باپ بیٹے نے مشترکہ اظہار محبت کیا اور کہا کہ ”منظر پہ نہ سہی خان کے تو قریب ہیں“۔ ایک سوال کے جواب میں (ڈمی) نعیم الحق نے بتایا کہ (ن) لیگ کے پروجیکٹس مکمل کرلئے تو پھر ہمیں ووٹ کون دے ۜگا؟۔کابینہ میں معاون خصوصی برائے مارکٹائی کا اضافہ، سُروں کے سرتاج ہوئے اناج کے محتاج اور ”بزدار“ نگر میں ہوئے خوار جیسے دلچسپ موضوعات بھی شو میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیگمنٹ ”درست ناک“ میں بھولے بھٹکے اشعار کو منزل ملے گی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین