• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایم کیو ایم کا اظہار تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے اسٹریٹ کرائمز اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں تواترکے ساتھ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ قتل و غارت گری کا سلسلہ بھی دوبارہ شدت اختیار کر رہا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے قتل کے ساتھ ساتھ ، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل کے واقعات کے بعد سابق گورنر سندھ کی ریکی، سابق رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور سے لوٹ مار اس بات کی غمازی ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کرمنلز کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ پولیس مسلسل کرمنلزکی گرفتاری دکھاتی ہے لیکن اصل کرداروں تک نہ وہ پہنچ پا رہی ہے اورنا ہی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین