مٹھی،اسلام کوٹ(نامہ نگاران)وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے تھر میں مشترکہ طور پر ریلوے لائن بچھانے کا اعلان۔دونوں حکومتوں نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی تجویز پر 143 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ منظور کر لیا ریلوے لائن، تھر کول بلاک ٹو سے میرپورخاص، چھور ریلوے لائن تک بچھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے تھر کول بلاک ٹو میں کول کی کھدائی کرنے والی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی ایک تجویز پر تھر میں ریلوے لائن بچھانے کا اعلان کر دیا ہے، دونوں حکومتیں تھر کول بلاک 2 سے میرپورخاص، چھور ریلوے لائن تک 143 کلو میٹر ریلوے پر مشترکہ طور پر کام کریں گی۔