• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک)انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے 100 دن مکمل ہونے کی ایک تقریب میں عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترک نمائندہ گوکسو اوزاہشالی نے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کے باہر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم جمال خاشقجی کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے عرب دنیا میں آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑی‘۔بعد ازاں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کارکنان نے سعودی قونصل خانے کی سڑک کو سعودی صحافی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ’جمال خاشقجی اسٹریٹ‘ کا سائن نصب کیا۔

تازہ ترین