• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے حملے،21اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

کابل(جنگ نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کےحملوں میں فورسز کے 21اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملوں میں بدغیس میں 6، بغلان میں 7اور تخار میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا، ننگرہار ارو زگان میں افغان اور اتحادی فورسز کی کارروائیوں میں 14دہشتگرد مارے گئے۔حکام کے مطابق حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار زخمی بھی ہوئے،افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تازہ ترین