• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شاندار کارکردگی، پاکستانی سکوائش ٹیمیں بھارتی کھلاڑیوں کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی/ ابرار مغل) پاکستان سکوائش کی چارمختلف کیٹگریز کی ٹیموں نے سرزمین برطانیہ پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو لیگ میچوں میں انڈین ٹیموں کوشکست دیتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ اشتیاق خان کی جانب سے پاکستانی سکوائش کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس سے وائس قونصلر سردار احمد خٹک اوردیگررہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رشید اللہ خان، محمدیٰسین، پاکستان تحریک انصاف مڈلینڈز کے صدر عابد زمان خٹک، ڈائریکٹر پاکستان سکوائش آفتاب قریشی، حمزہ شریف، محمد اشرف عرفان، راجہ فہیم کیانی سمیت دیگر نےکثیر تعداد میںکمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ وائس قونصلر جنرل پاکستان سردار خان خٹک نے کہا کہ پاکستان میںمختلف کھیلوں میںنوجوانوں میںقدرتی ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔ ذرا سا موقع ملنے کی دیر ہوتی ہےاور پھر نوجوانوں میںچھپی ہوئی قدرتی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آجاتی ہیں۔ سکوائش میں پاکستان بلاشرکت کئی سال تک دنیا کا بے تاج بادشاہ رہاہے، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں بھی اس کھیل میں بہتری آئے گی۔ قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمداشتیاق خان نے کہا کہ آج ہمیں پاکستان سے آئے ہوئے 16رکنی سکوائش ٹیم اور کوچز، منیجر کے اعزاز میں استقبالیہ دےکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ بچے ہمارے ملک کے سفیر ہیں، جہاں بھی جاتے ہیں ملک کا نام بلند کرتے ہیں۔پاکستان سکوائش اکیڈمی کے ڈائریکٹر آفتاب قریشی نے کہا کہ جان شیر خان اورجہانگیر خان کےبعد جونیئر سکوائش برٹش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی اور اعلیٰ کارکردگی اس کھیل میں روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور یہ بڑی امید اور حوصلہ افزا بات ہے۔ عابد زمان خٹک اور رشید اللہ خان نے کہا کہ یہ بچے قوم کا اثاثہ ہیں، انہوں نے برٹش چیمپئن شپ میں اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان خود بھی سپورٹس مین ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑی سامنے آئیں حکومت مکمل سپورٹ کرے گی۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ نوجوان سکوائش پلیئر حمزہ شریف نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالخصوص اپنے حریف بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جودرحقیقت بہت بڑی کامیابی ہے۔ محمدیٰسین، فضل شاہ، آصف خان کا کہنا تھا کہ اجتماعی سطح پر اس کھیل کوفروغ دینے کیلئے اچھا کام ہو رہاہے۔ محمد یٰسین جو لندن میں طویل عرصہ سے رہائش پذیر ہیں۔ حکومت پاکستان نے درخواست کی تھی کہ آپ سابق چیمپئن ہیں، اس کھیل میں ہماری معاونت کریں تو اس سلسلے میں ہم نے پاکستان سکوائش اکیڈمی میں نوجوانوں کو کھیل کر ترغیب اور تربیت دینے کیلئے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ عرصہ بیس برس کے بعد برٹش سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستانی 16رکنی دستےنے شرکت کی اورسیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تازہ ترین