آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تحفظ ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوتؐ کی جدوجہد جاری رکھیں گے، علامہ عبدالعزیز چشتی

لندن(جنگ نیوز) خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ دین حق کی سربلندی، تحفظ ناموس رسالت،تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور نبی پاک ﷺکی پاکیزہ تعلیمات کے فروغ کیلئے اور مساجد و مدارس کے قیام کیلئے علمائے اہل سنت و جماعت کا ایک موثر کردار ہے اور اس جدوجہد کو جاری رکھنے کیلئے علما ومشائخ کنونشن انشاء اللہ مینار نور ثابت ہوگا۔آج وقت کی ضرورت و پکار ہے کہ تمام مذہبی قوتیں اورجماعتیں اتحاد ملت اسلامیہ کیلئے متحد اور منظم ہوکر اپنی مذہبی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین شیخ العالم صاحبزادہ علامہ پیر محمد نور العارفین صدیقی سے کیا جو کل بروز ہفتہ مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کو علما مشائخ کنونشن میں شمولیت کی دعوت دینے آئے تھے۔اس موقع پر پیر نورالعارفین صدیقی نے کہا کہ دین اسلام ایک عالم گیر اور امن و محبت کا مذہب ہے، نبی پاکﷺ سے عشق ، محبت،وفا اورآپ ﷺ کےپیام محبت و امن کو یورپ کے گھر گھر میں پہنچانا ،نوجوان نسل کو اسلامی ومشرقی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہوگا۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام جن کی خدمات برطانیہ و یورپ کی تاریخ کا روشن باب ہیں ان کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر متحد اور منظم ہوکر

قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کنونشن میں برطانیہ یورپ سکینڈے نیویا سے بھی علمائے کرام اور وفود شامل ہو رہے ہیں۔ اہلسنت کے شعلہ نوا خطیب علامہ حافظ محمد فاروق چشتی اور برمنگھم کے ممتاز عالم دین صاحبزادہ محمد رفیق سیالوی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ الحمد للہ اس خوبصورت کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور علماو مشائخ اہلسنت اتحاد امت کیلئے اس اجتماع کو ایک نیک شگون اور مشن کی ایک کڑی سے تعبیر کررہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید