• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹوک آن ٹرینٹ میں ایم 6پر ٹرک سے 27تارکین برآمد

لندن( پی اے ) پولیس نے گزشتہ روز سٹوک آن ٹرینٹ میں ایم 6 پر ٹرک سے 27تارکین برآمد ہوئے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ سٹیفورڈ شائر پولیس نے 42سالہ شخص کو برطانیہ میں غیر قانونی داخلے میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے افسران نے ویگن میں موجود افراد کی صحت کے بارے میں تشویش کے اظہار کے بعد فوری کارروائی کی ہے فورس کاکہناہے کہ ان لوگوں کو فوری طبی معائنہ کرکے انھیں پوچھ گچھ کیلئے امیگریشن افسران کے سپرد کردیاگیاہے۔اس واقعے کے بعد موٹر وے کاکچھ حصہ بند کردیاگیاتھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، گاڑیوں کی قطاروں میں پھنس جانے والوں میں برٹن البیون کے سیکڑوں حامی بھی تھے جو مانچسٹر سٹی کے خلاف کیروبو کپ سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کاکھیل دیکھنےجارہے تھے۔
تازہ ترین