• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھر کی پی پی تنظیمیں خالی عہدے فوری پُر کریں، ارشاد علی کمبوہ

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے یورپ بھر کی پارٹی تنظیمات ان کی ذیلی تنظیمات کے صدور و جنرل سیکرٹریز سے کہا ہے کہ اپنی اپنی تنظیموں میں خالی عہدے فوری طور پر کریں اور ان کی فہرستیں ارسال کریں۔ پارٹی کے بانی و چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اپریل میں برسی کے موقع پر فرانس، پیرس میں منعقدہ یورپی اجتماع کے موقع پر پاکستان سے آنے والے مہمان خصوصی تمام عہدیداروں سے حلف برداری کی تقریب میں حلف لیں گے۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ بھر میں پارٹی تنظیمات فوری مکمل کرنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی ہدایت دی ہے جس پر فوری عمل شروع کردیا گیا۔
تازہ ترین