• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمﷺ سے تعلق کی بنیاد ایمان محبت اوراتباع ہے، عبدالمجید ندیم

برمنگھم(پ ر)نبی اکرم ﷺ کی لائی ہوئی شریعت کی پیروی ایما ن کی تکمیل کی سب سے بڑی علا مت ہے۔حضور ﷺ ہر مسلما ن کے دل میں بستے ہیں۔نبی اکرم ﷺکی تعریف نظم و نثر دونوں اصناف میں 14سو سال سے ہو رہی ہیں لیکن پھر بھی آپﷺ کی مدح سرائی کا حق ادا نہیں ہو سکا مسلما ن اگر دنیا اور آخرت میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبا رہ بحال کرنا چا ہتے ہیں تو انہیں نبی اکرم ﷺ کے اسوہ ٔحسنہ کو اپنی زندگی میں اختیا ر کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے الفرقان مسجد بر منگھم میں یوکے اسلامک مشن ٹائزلے کے زیرِ اہتمام علمی نشست خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ’’نبی اکرم ﷺ سے ہمارے گہرے تعلق کی بنیا دیں ایما ن ،محبت ، اطا عت اور اتبا ع ہیں۔صحابہ کرام ؓ کا اعزاز یہ تھا کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ پر ایما ن لا کر اپنے آپ کو حضورﷺ کے کُلی سپرد کر دیا تھا ۔انہوں نے اپنی جان،مال اور اولاد حضور ﷺ پر قربا ن کر دی تھی ۔وہ حضورﷺ کے ہر حکم کے سامنے جھک جا تے تھے یہی وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا اور آخرت کی کامیابیوں سے ما لا ما ل فرمایالہٰذا اگر ہم بھی کا میا ب ہو نا چا ہتے ہیں تو ہمیں بھی حضورﷺکی سنت کی پیروی کرنا ہو گی۔یو کے اسلامک مشن تائزلے برانچ کے ناظم برادر بابر نے کہا’’ آج کا انسان ایک بار پھر ان تما م مسائل میں گھرا ہوا ہے جو نبی اکرم ﷺ کی آمد سے پہلے انسان کی تذلیل کر رہے تھے۔سائنس اور ٹیکنا لوجی کی ترقی کے با وجود آئے روز انسان کی ہوس اور درندگی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ۔نبی اکرم ﷺ کا کما ل یہ ہے کہ آپ نے اپنے اسوہ ٔسے دنیا کو بتا دیا کہ وہ کا ئنا ت کے سب سے کا میا ب انسان ہیں اس لیے کہ انہوں نے سسکتی ہو ئی انسانیت کو امن سے ہمکنا ر فرما یا ۔قاری عبدالباسط نے کہا ’’ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو نبی اکرم ﷺ کی سیرت سے آگا ہ کیا جا ئے ۔اس لیے کہ مغربی تہذیب کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے جس روشنی کی ضرورت ہے وہ حضور ﷺ کی پاکیزہ زندگی سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین