• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے کو 28سال قید

لندن (پی اے) میڈسٹون کرائون کورٹ نے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے 21سالہ محمد عبدل کو 28سال قید سنا دی۔ وہ خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے کار کو مجمع سے بھرے ایلیوے سے نائٹ کلب کے ڈانس فلور پر لے گیا تھا۔ اس واقعے میں نائٹ کلب کا سٹاف اور کسٹمرز سمیت 8افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ گزشتہ سال مارچ میں گریوسینڈ کینٹ کے نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔ مجرم نے اس سے انکار کیا کہ وہ کسی کو فتل کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے اسے اقدام قتل کے دو الزامات کا مرتکب ٹھہرایا۔ عدالت میں اس نے خطرناک ڈرائیونگ سے لوگوں کو گزند پہنچانے کے دو الزامات کا اعتراف کیا۔ جیوررز کو بتایا گیا کہ وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھا، اس نے 15ووڈکا اور ٹیکوئیلا پی تھیں۔ اس رات عبدل نے پانچ کینابز جائنٹس بھی پی تھیں۔ اس نے کہا کہ جب اسے کلب سے بیدخل کیا گیا تو وہ اشتعال میں آگیا تھا۔ عدالت نے اسے 28 سال کیلئے جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین