ویانا (نمائندہ جنگ)حفیظ اللہ قادری کی والدہ حافظ آباد پاکستان میں وفات پا گئیں ۔ ویانا کی پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات حاجی قاسم علی،حاجی شفیق الرحمٰن ہاشمی،پاکستانی تدفین کمیٹی آسٹریا کےصدر حاجی ملک محمد امین اعوان،اکرم باجوہ، صدر حاجی زاہد غنی چوہان،جنرل سیکرٹری غلام حسین نقوی،ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کےصدر حاجی محمد ارشد نے حفیظ اللہ قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔