• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سےتنازعات کا سفارتی حل چاہتے ہیں ،یونان

ایتھنز(اے این این)یونانی وزیر اعظم الیکسس چپراس اگلے ماہ ترکی کا دورہ کریں گے۔ یونانی وزیراعظم چپراس نےبتایا کہ یہ دعوت انہیں صدر ایردوان نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم تنازعات کا سفارتی حل چاہتے ہیں ۔ان کا دورہ فروری میںہوگا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا دورے میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ چپراس نے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بعض معاملات میں تاحال تنازعات موجود ہیں جنہیں حل کرنے کیلیے سفارتی و سیاسی راستے کھلے رہنے چاہئیں ،صدر ایردوان کے ساتھ میں مسلس رابطے میں رہتا ہوں کیونکہ میرا یہ ماننا ہے کہ مسائل کے حل میں رابطہ ضروری ہے ۔ اس دوران یونانی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مخلوط حکومت میں شامل انیل کے ساتھ مقدونیہ کے نئے نام کی تجویز پر اختلافات تھے جس پر وہ کابینہ سے نکلنے کا سوچ رہی ہے ،اگر ایسا ہوا تو پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے منفی جواب میں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین