آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ میں اقتصادی اہداف پر اوپر سے نیچے تک نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ: مہتاب حیدر) تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سوچ بدلتے ہوئے آئندہ منی بجٹ میں اقتصادی اہداف پر اوپر سے نیچے تک نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے جس میں حقیقی جی ڈی پی شرح نمو میں کمی کرنا بھی شامل ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ کے ساتھ 5؍ سالہ اقتصادی فریم ورک کی رونمائی کا بھی فیصلہ کیا ہے جسے امکان ہے رو ا ں ماہ کے آخر میں پیش کردیا جائے گا۔ پہلے دو سال مالی استحکام لانے پر زیادہ توجہ ہوگی۔ مالی استحکام کے اس مشکل عرصہ میں اقتصادی سست روی میں شرح نمو 3.9 سے 4.4 کے درمیان ر ہے گی۔ ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے مطابق حکومت رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارے کو 5.5 سے 5.6 فیصد تک محدود رکھنا چاہتی ہے۔ جی ڈی پی کی حقیقی شرح نمو کو پہلے کے مقابلے میں 6.2 فیصد سے کم کرکے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 فیصد رکھا جائے گا۔ اقتصادی اہداف پر نظرثانی کے ساتھ حکومت بجٹ اور رواں کھاتہ خسارے دونوں کو قابل انتظام سطح پر لانے کی ازسرنو کوششیں کرے گی۔ ابتدا میں شرح نمو کا ہدف 6.2 تھا جس میں 3.8 فیصد حصہ زرعی شعبے کا اور

خدمات کا حصہ 6.5 فیصد تھا۔  

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں