• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی اپیل 21جنوری کیلئے مقرر نیب کی درخواست پر اعتراضات ختم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سزا اور جرمانوں کے خلاف اپیل 21 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔ سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی متفرق درخواست کی سماعت بھی 21 جنوری کو ہی ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل عدالت عالیہ کا ڈویژن نواز شریف کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی ، اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے کر باعزت بری کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپیل کے فیصلے تک سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کی متفرق درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین