• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ، رپورٹ کی تیاری شروع، فوجی ٹیمیں سروے کریں گی

اسلام آباد(ایوب ناصر) معلوم ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک جامع رپورٹ کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں فوج کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،وفاقی وزارت تعلیم اور انٹیلی جنس اداروں نے بھی کام شروع کردیا، جامع رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائیگی ۔بتایا جاتا ہے کہ سروےکےلئے فوج نے تربیتی کام مکمل کرلیا ہے جلد ہی فوجی ٹیمیں تعلیمی اداروںکا سروے شروع کردیں گی۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے عادی طلبا و طالبات کی تعداد کے حوالے سے داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کے بعد جامع سروے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
تازہ ترین